تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان سپر لیگ 6 شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں، این سی او سی حکام سے ملاقات کے بعد مجوزہ پلان کے تحت تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس حوالے سے اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔ لاہور اور کراچی میں 30 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھ سکیں گئے۔

این سی اوسی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کےشیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ روز سی بی اور این سی او سی آفیشلز کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی وفد نے اسٹریٹجی پلان پر بریفنگ دی۔

پی سی بی حکام نے ایس او پیز سمیت تمام معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ پربےحد خوش ہوں، لیگ کو4 کے بجائے 2 وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈہوئےہیں کوشش کررہےہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانےکی اجازت مل جائے۔

Comments

- Advertisement -