جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو اچھی خبر سنا دی۔

چیئرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ تیونگوا موخولانی پُرامید ہیں کہ انہیں دورہ پاکستان کی اجازت مل جائے گی۔

نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی اجازت ملنے والی ہے اور بہت جلد دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان اور زمبابوےکی محدود اوورز کی سیریز نومبر میں پاکستان میں ہوگی جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پی سی بی نے بائیوسیکیورٹی انتظامات کیلئے انگلش بورڈ سے ہدایات حاصل کی ہیں بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوےکی ٹیم کو بائیو سیکیور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملتان کو پاک زمبابوے ون ڈےانٹرنیشنل کی میزبانی ملنےکا امکان ہے اور اس سلسلے میں گراؤنڈ کی تزین و آرائش اور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ملتان اسٹیڈیم 12 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔2008 میں آخری بار ملتان میں میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ زمبابوے کا 5 سال میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں