تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خوش خبری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے برطانیہ  سے پاکستان آنے والے  پاکستانی مسافروں کو بڑی خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر  یہ ہے کہ پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد  کے لئے دوطرفہ  خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پاکستان سے برطانیہ کے شہر لندن  کے لئے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے، چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق  دس جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ،  پہلی پرواز 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیں: بڑی خوشخبری: پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم، پروازیں بحال

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24،28اور 31 جولائی تک  خصوصی پروازوں کی آمد و روانگی ہوگی۔

پی آئی اے کے مطابق  چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہوگی، ایک کمپنی کے تعاون سے یہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں