جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مسافروں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں قائم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کے لیے ‘ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ’ کی فیسوں میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے، مذکورہ ٹیسٹ کی فیس اب صرف 5 ہزار روپے ہوگی۔

تمام ایئرلائنوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کے چارجز 5ہزار روپے مختص کردیے گئے۔

متحدہ عرب امارات جانے والے تمام مسافر5ہزار روپے میں اپنا ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر موجود تمام لیبارٹریوں کو اس ضمن میں مطلع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور، فیصل آباد ملتان لاہور ائیرپورٹ پر بھی رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے جس سے مسافر بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں