The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے، حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پریقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی الیکٹورل ریفارمز کی مخالفت دھاندلی کی حمایت ہوگی، حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پریقین رکھتی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان امت مسلمہ کی ترجمانی کررہے ہیں۔

دریں اثنا عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، کسان سمیت تمام طبقات حکومتی پالیسیوں کی تعریف کررہے ہیں، پہلی بارحکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں