جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کویت ویزا سے متعلق پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید سے کویت کے نائب وزیرخارجہ علی سلیمان السعید نے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستانیوں کے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اور علی سلیمان السعید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستانیوں کے کویت ویزا سے متعلق حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں وزرا نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس ہم بیٹھک میں پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشید کو کویت کے دورے کی دعوت دی گئی۔

- Advertisement -

کویتی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت میں سیکیورٹی سے متعلق مزید کی ضرورت ہے، پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت اسکوپ ہے، تجارت کے لیے عملی اقدامات جلد کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کا کویت میں مقیم ہم وطنوں کے لیے اہم اعلان

علی سلیمان السعید نے کہا کہ ہاکستان اور کویت کے سیکیورٹی کے چیلنج مشترکہ ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیےوزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

دریں اثنا وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں اور نسلوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے، دورے کی دعوت میرے لیے اعزاز ہے، بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کادورہ کرچکا ہوں۔ نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں