تازہ ترین

پیپلز بس سروس کے مسافروں کے لئے خوشخبری

پیپلز بس سروس کے مسافروں کے لئے خوشخبری ہے کہ گلشن حدید روٹ کی بسیں اب براہ راستہ شاہراہ فیصل ٹاور تک چلیں گی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

صوبائی نے کہا کہ پیر سے پیپلز بس سروس گلشن حدید سے ٹاور تک چلائی جائے گی ۔روٹ میں تبدیلی گلشن حدید کے عوام کے مطالبہ پر کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کل سے کھوکھراپار – ٹاور روٹ پر بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، کل ( جمعرات) سے 30 بسیں چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے ، ہمیں سروس کو مزید بہتر کرنا ہے ۔ اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے ، بہت زیادہ شکایت موصول ہو رہی ہیں۔

اس پر صوبائی وزیر نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر بسوں کی بروقت روانگی ، اوولوڈنگ اور دیگر معاملات کی رپورٹ مرتب کرے گی۔

اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لاڑکانہ میں آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاڑکانہ ضلعی انتظامیہ سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر کے روٹس میں جو مسائل ہیں ، ان کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے اضافی نئے روٹس پر بھی ورکنگ کرنے کی ہدایات دیں ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ر الطاف حسین ساریو، پروجیکٹ ڈائریکٹر پیپلز بس سروس صہیب شفیق ، منیجر آپریشنز پیپلز بس سروس عبدالشکور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بشیر حسین نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -