ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے کرایہ 9 ہزار 572 روپے رکھا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو 7 کلوتک ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہوگا۔

پی آئی اے میں زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیا ہے، اسی لیے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد ، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں