کراچی: بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز نے مسافروں کی ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کی ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایئرلائنز کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم فوری بند کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ آفیسر اور معاون کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
- Advertisement -
کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بہ صورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں تھی۔
ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتا، مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت سے متعلق تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، یہ فارم عوام کی آسانی کے لیے بنایا گیا تھا۔