کراچی: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انتظامیہ نے ان کا اوور ٹائم بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر کے خوش کردیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں اضافی ڈیوٹی کرنے پر اضافی رقم ادا کرنے کا حکم بحال کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ہیومن ریسورسس کی جانب سے جاری احکامات کے تحت عیدقرباں کے روز سے ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی کی جائے گی۔
شعبئہ ایچ آر پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین کو اضافی وقت کی اضافی اجرت دی جائے گی۔