اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

پی آئی اے پینشنرز کے لیے خوشخبری، پنشن میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے پینشنرز کے لیے طویل عرصے بعد خوشخبری، قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پینشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کے احکامات جاری کر دیے۔

ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ 10 فیصد اضافے کی ادائیگی دسمبر 2021 میں جاری تنخواہ کے مطابق کی جائے گی۔

پینشن میں اضافے کی منظوری پی آئی اے کے 62 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔

اس سے قبل 14 دسمبر 2021 کو پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‏تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق یکم نومبر سے ہوا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ اضافےکا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے ‏برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافےکےاہل نہیں، ایسےملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر ‏تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں