The news is by your side.

Advertisement

پنجاب پولیس کے لیے اچھی خبر

لاہور: پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئےاچھی خبر ہے کہ انہیں اب لاؤنس بھی تنخواہوں کے ساتھ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کو ڈیلی فکسڈ الاؤنس بقیہ 20 فیصد بھی تنخواہوں کے ساتھ دیےجائیں گے۔

اس حوالے سے اےآئی جی فنانس نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بقایا جات اور اضافہ شدہ رقم تنخواہوں کے ساتھ منسلک کی جائے۔

نوٹیفکشین کے مطابق ڈیلی فکسڈ الاؤنس میں اضافہ یکم جولائی 2020 سےہوگا، ٹریفک،ہائی وےپٹرولنگ پولیس اسٹاف بھی اضافہ شدہ رقم لےسکیں گے۔

واضح رہے کہ 20دنوں کیلئے20فیصد ڈیلی فکسڈالاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ نےجاری کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں