کراچی: سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ریاض حکومت نے ایمپلائمنٹ ویزہ، ورک وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ اور فیلمی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی GACA نے مختلف ائیرلائنز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیاہے، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن GACA کے ڈائریکٹر محمد بن عتیبی کی زیر دستخط مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن سے وزٹ اور بزنس ویزے کے حامل مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی، اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹیشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلہ ، سعودی عرب کا ایک اور بڑا اعلان
کورونا وائرس اور اس کے تدارک کے لئے سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم سعودی مسافروں کو لانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 25 ممالک کا گزشتہ 14 دنوں میں دورہ کرنے والے مسافر کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چین، کوریا، ہانک کانگ، اٹلی، مکاو، جاپان، اٹلی و دیگر ممالک شامل ہیں۔
سعودی ایو ایشن کا کہنا ہے کہ جو عمرہ زائرین پہلے سے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں انہیں وطن واپسی پہنچانے کا بندوبست جلد از جلد کیا جائے جبکہ آن لائن اور ٹورسٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔