تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شاہد آفریدی کے مداحوں کیلیے اچھی خبر

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈرشاہدآفریدی نے دوبارہ بائیوسکیور ببل جوائن کر لیا ہے۔

شاہدخان آفریدی کو پریشانیوں نے گھیر رکھا ہے ایک جانب وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب اہلیہ کی بہن (سالی ) کا انتقال ہوگیا ہے۔

شاہدآفریدی مینجمنٹ سے درخواست کر کے بائیو سکیور ببل سے باہر گئے تھے۔ پے در پے پریشانیوں کے باعث ان کی ایونٹ میں شمولیت مشکوک ہو گئی تھی تاہم اب وہ ببل میں واپس لوٹ آئے ہیں۔

ڈاکٹر سے معائنےکے بعد شاہدآفریدی واپس ہوٹل آگئے ہیں اور وہ 3دن آئسولیشن کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ کل کراچی اسٹیڈیم میں سجنے جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگی جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہفتے کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -