جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

سیالکوٹ کیلئے خوشخبری، وزیراعظم 17ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج دورہ سیالکوٹ کے موقع پر 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف و وزیراعظم پاکستان عمران خان خان آج پنجاب کے شہر سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جہاں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 5 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سیالکوٹ کے موقع پر 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، پہلے مرحلے میں چار لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے بعد شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کےلیے بھی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان نے بتایا کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، حماد اظہر، عثمان ڈار اور رزاق داؤد بھی ہمراہ ہوں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعثم نجی ایئرلائن ایئر سیال کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں