سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کےگروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک کےملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ 75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گریڈ 5 تا 10کےملازمین کی گروپ انشورنس 3لاکھ50 ہزار سےبڑھا کر 4 لاکھ37ہزار500 کیا جا رہا ہے۔
گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔
بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔
وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔