جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

نوجوانوں کوجدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچرمیں بہتری اورآئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوگی اور پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی، ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سےمعاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں