اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل قطاریں اور ہجوم کو کم کرنے کے لیے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزید لائسنس برانچز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے باسیوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے 2 مزید ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے لیے مقامات کا انتخاب کر لیا ہے جس کے بعد دور دراز سے آنے والے شہریوں کو قطاریں لگانے اور رش سے بچنے میں مدد ملے گی۔

ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک برانچ ملیر اور دوسری بلدیہ میں کھولی جائے گی، دو نئی برانچز کے بعد شہر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کی تعداد 5 ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ برانچز کھولنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 2 ماہ کے اندر برانچز فعال ہو جائیں گی اور شہریوں کو لائسنس کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں