تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اہلِ لاہور کیلیے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا منصوبہ

اہل لاہور کیلئے خوشخبری ہے کہ سگیاں روڈ کی تعمیر و بحالی کا سنگ بنیاد 25 فروری ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سگیاں روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصو بے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے پر 4ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

راوی پل سے پھول منڈی چوک تک 4 کلومیٹر طویل 3 لین پرمشتمل سڑک بنے گی جب کہ پھول منڈی سےفیض پور انٹرچینج ایم ٹو تک2 لین پر مشتمل 3.1کلومیٹرکی سڑک بنائی جائے گی۔

بیگم کوٹ سےپھول منڈی چوک تک2 لین پر مشتمل 1.6کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پھول منڈی چوک میں راؤنڈ اباؤٹ بنایا جائے گا فیض پور انٹرچینج ایم ٹو تک پارکنگ بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں نکاسی آب کیلئے ڈرین کم واک ویز بھی بنائے جائیں گے منصوبےکی تکمیل سے 1لاکھ سے زائد گاڑی مالکان کو آسانی ہو گی۔

Comments

- Advertisement -