تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

گول گپوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

دہلی: بھارت میں دکان دار نے گول گپوں(پانی پوری) کے شوقین افراد کے لیے خصوصی مشین نصب کردی جس کے ذریعے مختلف ذائقے کا پانی حاصل کیا جاسکے گا۔

گول گپے ہوں اور اس کے لیے مختلف ذائقے کا پانی نہ ہو تو کھانے کا مزہ نہیں آتا، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھارتی شہری نے اپنی دکان پر خصوصی مشین نصب کردی ہے جس کے ذریعے آٹومیٹک تین مختلف قسم کا پانی آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر جے پور کے شخص نے عوامی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے مشین کا انتظام کیا، دکاندار گول گپوں میں لوازمات ڈال کر دے دیتا ہے جس کے بعد خریدار اپنی مرضی کا پانی مشین کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔

اس مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین مختلف ذائقے کا پانی ہوتا ہے جن میں گارک جیرا، کھٹا میٹھا اور دھنیا پودینا شامل ہیں، اسی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -