واشنگٹن: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن’بائیٹ‘ نے اپنے صارفین کو خوش خبری سنا دی، نئے منصوبے کے تحت ویڈیو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ صارفین کو معاوضہ دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیٹ کے شریک بانی ڈیم ہوفمان نے اپنی ویب سائٹ پر نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی ویڈیوز پر اشتہارات کی مد میں 100 فیصد رقم ادا کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے اسپانسر کی رقم سو فیصد صارفین کو ملے گی تاہم اس منصوبے کو بنیادی مقصد صارفین کا ان کی محنت کا صلہ دینا ہے۔
خیال رہے کہ اشتہارات کی مد میں ممکنہ طور پر صارفین کو دیا جانے والے سو فیصد معاوضہ مستقبل میں کم بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم مستقبل میں منافع میں کٹوتی سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔
ٹک ٹاک نے بڑی پابندی عائد کردی
ٹیکنالوجی سے متعلق قائم امریکی ایجنسی کی ماہر کیٹی ویلیم کا کہنا ہے کہ صارفین اب’بائیٹ‘ ایپ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں، لیکن معاوضے کی رقم کسی اسپانسر یا پھر اشتہارات کی مد میں ملے گی۔