کراچی: بیرون ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے موڈرنا ویکسین کی کھیپ محکمہ صحت سندھ کو موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کو امریکی ویکسین موڈرنا کی ڈوز موصول ہوئی ہیں۔ موڈرنا ویکسین کراچی ایکسپو سینٹر اور خالق دینا ہال پہنچا دی گئی۔ اندرون سندھ صرف جامشورو میں موڈرنا ویکسین دستیاب ہے۔ دو خوراک پر مشتمل مذکورہ ویکسین کی دوسری ڈوز 28 روز بعد دی جاتی ہے۔
موڈرنا صرف بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو لگائی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین کے لیے شہری پاسپورٹ، ویزا و دیگر کوائف ہمراہ دکھا کر ویکسینیشن کروا سکیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول
سندھ میں اس وقت چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگائی جارہی ہے۔ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بھی چند سینٹرز پر دستیاب ہے۔ امریکی ویکسین ایسٹرا زینیکا بھی چند سینٹرز پر دستیاب ہے۔ جبکہ فائزر ویکسین صرف ڈاؤ میں کینسر اور جگر و دل کے عارضے میں مبتلا افراد کو لگائی جارہی تھی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ماڈرنا کووڈ ویکسین خالق دینا ہال پہنچا دی گئی۔
ایم ایس سروسز اسپتال ڈالٹر فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ماڈرنا ویکسین کینسر، زیابطیس، بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لگائی جائے گی، جبکہ بیرون ملک جانے والے افراد ویزا دکھا کر ماڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔