اشتہار

کویت سے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو جی نے کویت کو ملازمین کی حفاظت کیلئے بہترین اقدامات اور مناسب دینے کے باعث دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ورک ویئر گرو نامی کمپنی جو تعمیراتی کارکنوں کی اوسط اجرت، لاگت اور حفاظت کے لحاظ سے ممالک کا جائزہ لیتی ہیں نے ملازمین کا خیال رکھنے والے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

مذکورہ فہرست میں خلیجی ریاست کویت خلیجی خطے میں تیسرے درجے پر ہے جب کہ عالمی سطح پر اسے 23 ویں درجے پر رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ملازمین کےلیے بہترین ممالک کی درجہ بندی درج ذیل عوامل پر مبنی منحصر ہے۔

تعمیراتی شعبے کو خطرناک صنعتوں میں شمار کیا گیا ہے اسی لیے تعمیراتی مقامات پر حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو کسی صورت کم نہیں کیا جاسکتا، کویت میں حادثات کا تناسب 14 فیصد ہے جس کے باعث کویت حفاظتی اعتبار سے عالمی سطح پر 38 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

دوسرا نقطہ اجرت ہے اور کویت میں تعمیراتی کارکنوں کی اوسط تنخواہ 29 ہزار 674 ڈالر سالانہ ہے جو عالمی سطح پر کویت کو 28 واں درجہ دیتی ہے، تیسرا نقطہ رہائشی اخراجات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں تعمیراتی شعبے سے منسلک کارکنوں کی سب سے زیادہ تنخواہ سوئٹزرلینڈ میں ہے جہاں ملازمین کو سالانہ 79 ہزار 159 ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں