The news is by your side.

Advertisement

لاہور ایئرپورٹ سے اچھی خبر!

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے لاہور ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی آلات نصب کرنے کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کرنے کی پیش کش کی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جاپانی ٹیم (جائیکا) نے دورہ کیا اس موقع پر ایئرپورٹ مینجر نذیر چوہدری نے بریفنگ دی۔

جائیکا ٹیم نے ایئرفورس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دو رکنی جاپانی ٹیم نے لاہور ائیر پورٹ کے آمد و روانگی لاونجز سمیت رن وے کا تفصیلی دورہ کیا۔

جاپانی ٹیم کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی آلات نصب کرنے سمیت آمد و روانگی لاونجز میں بھی جدید اسکینر نصب کرنے کی پیش کش کی گئی۔

ایئرپور کے کار پارکنگ کے داخلی راستے پر جائیکا نے جدید اسکینر تحفتاً نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں