تازہ ترین

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک سے اچھی خبر!

ریاض: سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں صارفین کو تیز ترین 5 جی سروس فراہم کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5 جی نیٹ ورک کی تیز ترین سروس فراہم کرنے میں سعودی عرب، کویت اور امارات بھی شامل ہے۔

انٹرنیٹ اور نیٹ ورکنگ سروس کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے اوپن سگنل نے دنیا کے دس ممالک کی فہرست جاری ہے جس میں مذکورہ خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا گیا۔

ادارے نے بتایا کہ 5 جی نیٹ ورک میں تیز ترین سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈاؤن لوڈنگ کا جائزہ لیا گیا ہے، یہ فہرست رواں سال جون اور اگست کے درمیان مشاہدے کے بعد تیار کی گئی۔

عرب ممالک کی سطح پر امارات سرفہرست ہے جس کے بعد سعودی عرب کا نمبر آتا ہے جہاں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 302.2 میگا بائٹ ہے اور پھر کویت کا نمبر آتا ہے۔ کویت میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ 248.7 میگا بائٹ ہے۔

جبکہ عالمی سطح پر دیکھا جائے تو فہرست میں جنوبی کوریا کو اول، تائیوان کو دوسرے اور ناروے کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -