جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "فِچ” نے درجہ بندی میں سعودی عرب کی ‘اے’ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فچ نے عالمی درجہ بندی میں مملکت کی کریڈٹ درجہ بندی اے برقرار رکھی اور سعودی عرب کے ‘فیوچر آؤٹ لُک’ کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے اور سعودی حکومت کی جانب سے مالیاتی صورت حال کو قابو رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا حالیہ برسوں میں کمی کے باوجود سعودی عرب کی بیرونی مالی رقوم کا حجم اب بھی بڑا ہے۔

Global rating agency, Fitch, demotes Pakistan's economic rating - why?

ایجنسی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2021 میں مجموعی مقامی پیداوار میں مملکت کا بجٹ خسارہ 3.3% تک کم ہو جائے گا جبکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں بیروزگاری شرح بھی کم ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ جولائی میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی معیشت کرونا کی وبا کے مقابلے میں بہتر طور پر بحال ہوئی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب کی نان آئل اکانومی رواں سال 4.3% سے نمو پائے گی، اسی طرح حقیقی مجموعی مقامی پیداوار کی نمو کا تناسب 2.4%. ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں