ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

خوشخبری: بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سات روپے فی یونٹ کمی کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2025 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 3.02 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دےدی ہے۔ اس کمی کا فائدہ صارفین کو اپریل 2025 کے بلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا نے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کی وجہ سے ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں عارضی طور پر 2 بلین روپے کی رقم رکھی ہے اور ساتھ ہی جولائی 2023 کے بعد کنٹرول پیریڈ کے لیے جنریشن ٹیرف کے بارے میں نیپرا کے فیصلے کے مطابق جنوری 2025 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی جانب سے پی کے ای کے صارفین کو پی کے ای کے خلاف ایڈجسٹ کیے جانے والے بوجھ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجز اسٹیشنز اور تمام زمروں کے پری پیڈ بجلی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی تغیرات اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یوٹیلیٹیز کے ذریعے خرچ کی جاتی ہیں۔

یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب ایندھن کی عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین کو اس کا فائدہ دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں