جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

حکومت یا اپوزیشن میں سے کس کیلئے خوشخبری؟ مولانا فضل الرحمان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے ہیں، خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ میں اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس موقع پر صحافی کی جانب سے سربراہ جے یو آئی (ف) سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب حکومت کے لیے خوشخبری ہے یا اپوزیشن کےلیے؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کےلیے خوشخبری ہے۔

مولانا سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ڈرافٹ نہیں دیا جارہا کیا اس کا مطلب اعتماد نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ حکومت سے پوچھیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل سربراہ جے یو آئی جب کمیٹی روم پہنچے تو گیٹ پر فضل الرحمان کااستقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کیا۔

دریں اثنا خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی مکمل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر، عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں موجود ہیں جو آئینی ترامیم کی شقوں کی وضاحت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں