اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

خوشخبری! پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا 9 جولائی سے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو جائے گا۔

پی ائی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا تاہم اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی جب کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں