کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازمین کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ انہیں جولائی کی تنخواہ عید سے قبل ہی دے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کی تنخواہ کی عید سے قبل ادائیگی کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا، سی اے اے نے ملازمین کو عید سے قبل جولائی کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ایسی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو رواں ماہ جولائی کی تنخواہ16تاریخ کو ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا سی اے اے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی 16 جولائی کو پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے کے حکم پر شعبہ ایچ آر نے حکم نامہ جاری کردیا۔
خیال رہے کہ سول ایویشن ایشن اتھارٹی کے اس احسن اقدام سے ملازمین مستفید ہوں گے۔