جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

مسجد نبویؐ ریاض الجنہ جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گزشتہ برس روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی گئی تھی۔

روضہ الشریفہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رش پر قابو پانا اور زائرین کو آرام سے زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ زائرین منظم انداز میں عبادات کرسکیں۔

اس سے قبل سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کیلیے خدمات کو یقینی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5,663,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔

مسجد نبویؐ میں رواں سال زائرین کو 14 لاکھ گھنٹے خدمات فراہم کی گئیں

انتظامیہ کی جانب سے مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں