تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خوشخبری؛ پی آئی اے کا برطانیہ کیلیے پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے براہ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازوں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دئیے تھے تاہم پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان عید کے فوراً بعد کردیا جائے گا۔

دوسری جانب برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں‌ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا ہے.

برٹش ایئر ویز کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی، مسافروں‌ کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا.

ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں‌ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔

ترجمان برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے متعدد پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں