ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

خوشخبری: یو اے ای میں عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں عوام کو عیدالفطر کے پرُمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کر کے عید کا تحفہ دیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہِ مئی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔

فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

اگلے ماہ کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.74 درہم سے کم کر کے 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 3.55 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی۔

ای پلس 95 پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 3.48 لیٹر پر آگئی ہے البتہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 4.08 درہم مقرر کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں