منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیا پاکستان صحت کارڈ کے حوالے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود پی ٹی آئی منشور میں اولین ہے، مفت علاج معالجے کی سہولت کا عہد پورا کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبے کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تحریک انصاف کومحروم طبقات کی خدمت کاموقع دیا، وعدوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کاسلسلہ جاری ہے، حکومت پنجاب ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے 400ارب روپے فراہم کرے گی، نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا سے سرکاری اسپتالوں پردباؤ کم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں آغاز ہوچکا، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ 20جنوری کو راولپنڈی ڈویژن میں صحت کارڈکااجراکیاجائےگا، 9 فروری فیصل آباد ،22فروری کو ملتان ڈویژن میں کارڈ کااجرا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2مارچ بہاولپور ،22مارچ کوگوجرانوالہ ڈویژن میں پراجیکٹ لانچ کررہےہیں، 31 مارچ کوسرگودھاڈویژن میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈلانچ کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈکےذریعےکینسرسمیت مہلک بیماریوں کاعلاج ہوسکےگا، مارچ تک ساڑھے11کروڑافرادکو علاج کی مفت سہولتیں میسرہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں