اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جاپانی اور سعودی شاہی خاندان کے شاندار روایتی تعلقات کا ایک اہم راز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے جاپان اور مملکت کے مثالی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی ولی عہد غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کرتے ہیں لیکن اس روایت کے پیچھے چھپی اصل حقیقت کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے تو اسی ضمن میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے وضاحت پیش کی۔

اکیڈمی نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دراصل اس کہانی کا آغاز 71 برس قبل اس وقت ہوا تھا جب شاہ فہد بن عبدالعزیز نے (اس وقت وہ شہزادے تھے) ملکہ ایلزبتھ دوم کی تاجپوشی کی رسم میں حصہ لیا تھا۔

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کے مطابق شاہ فہد نے 1953 کے دوران لندن میں اپنے والد بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اُس موقع پر انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ تقریب میں جاپانی ولی عہد کے ہیٹو کی نشست ان کے بعد رکھی گئی تھی جس پر شاہ فہد سے رہا نہ گیا اور انہوں نے خود سے پہلے نشست انہیں دے دی۔

بعد ازاں جاپان کے شاہی خاندان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے اس تاریخی موقف کو اپنے یہاں ریکارڈ کر لیا اور اس طرح جب بھی جاپانی ولی عہد غیرملکی دورہ کریں تو آغاز سعودی عرب سے کرتے ہیں۔

جاپان کا ہر ولی عہد اپنے خاندان کی اس روایت کی پابندی کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں