جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوجوانوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر معمر جوڑے کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نوجوانوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر آتشزدگی کا شکار گاڑی میں پھنسے معمر جوڑے کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی ایسٹ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک عمر رسیدہ جوڑا جلتی گاڑی میں پھنسا ہوا تھا۔

اپنی جان پر کھیل کر بزرگ جوڑے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی سے بلند ہوتے شعلوں کے درمیان گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور 90 سالہ ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتا ہے جب کہ دیگر افراد دوسری جانب سے بزرگ خاتون کو بچاتے ہیں۔

ویڈیو میں کل پانچ افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جو 90 سالہ جوڑے کی مدد کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوانوں نے متاثرہ جوڑے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں برن سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں