جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گڈزٹرانسپورٹرزنے آج سے ملک بھرمیں مال کی ترسیل بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرزنے آج سے ملک بھرمیں مال کی ترسیل بند کردی، گڈز ٹرانسپورٹرز کاکہناہے کہ مطالبات حل نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہی گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ملک بھر سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے مال کی ترسیل رک گئی، صنعتی علاقوں اور بندر گاہوں سے بھی ٹرانسپورٹرز نے ہینڈلنگ بند کر دی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات حل نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہی گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرالائینس کے سینیئروائس چیئرمین غلام یاسین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہٹ دھرمی میں اتری ہوئی ہے اور ان کی کوئی بات نہیں سنی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ  دوسری جانب ٹریفک پولیس بھتے لے رہی ہے، ناردرن بائی پاس اور لنک روڈ کو بھی ڈبل کیا گیا اور نہ ہی متبادل راستے دیئے گئے ہیں، تمام ٹرانسپورٹ برادری نے انکے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا فوری نوٹس لے

دوسری جانب پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے گڈزٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک بھرمیں مال کی ترسیل بند کرنے کے اقدام کو برآمدگنندان نے باعث تشوش قرار دے دیا ہے، ہڑتال کی صورت میں روزانہ کی بنیادوں پر 6 ارب روپے کی ایکسپورٹس متاثر ہوگی۔

چیئرمین پاکستان اپیرل فورم محمد جاوید بلوانی ، چیف کورآدڈینیٹرکراچی انڈسٹریل فورم و سابق چیئرمین پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے پریس اور میڈیامیں دیئے گئے گڈزٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور تجارتی خسارہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہوم ریمیٹنس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ اورینٹڈ انڈسٹریز روزانہ کی بنیادوں پر ایکسپورٹ مصنوعات کی نقل و حمل کے لئے گڈز ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی ہے، جس کے ذریعہ ملک بھر سے صنعتوں کو یارن اور خام مال وغیرہ ترسیل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ایکسپورٹ صنعتوں کے زیر استعمال خام مال بندرگاہوں سے ملک بھر میں بھجوایاجاتا ہے بیرون ملک ایکسپورٹ کی شپمنٹس کراچی کی بندرگاہوں سے روانہ کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہڑتال کے سبب نہ صرف صنعتوں کی سپلائی چین متاثر ہوگی بلکہ ایکسپورٹس کی شپمنٹس بھی شدید تاخیر کا شکار ہوجائینگی جس کے سبب کئی ایکسپورٹس آرڈرز کینسل ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا فوری نوٹس لے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں