جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی رقص شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے رقص کے ذریعے انوکھا احتجاج شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے، ہڑتال ختم کرانے کے لیے تا حال وفاقی سطح پر احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے اڈے پر احتجاجی رقص شروع کر دیا ہے، ٹرانسپورٹرز رقص کے ذریعے اپنا پیغام حکومت تک پہنچانے کی کوشش کرنے لگے ہیں، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 5 دن ہو گئے کسی حکومتی نمایندے نے رابطہ نہیں کیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز آج نماز جمعہ کے بعد کاٹھور کے مقام پر ایم 9 موٹر وے پر علامتی دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، مقامی اور ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی پورٹ تک ترسیلات بھی روک دی گئیں۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کراچی پورٹ پر بھی کارگو لوڈنگ بند

ترجمان امداد حسین نقوی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، ہڑتال ملک بھر میں جاری ہے، بندرگاہوں، کارخانوں اور ٹرک اڈوں سے مال کی ترسیل مکمل طور ہر بند ہو گئی ہے، ملک کے مختلف شہروں میں مال سے لوڈ گاڑیاں، ٹرک اڈوں اور شاہراہوں پر پانچ دن سے کھڑی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کہا تھا کہ جمعے تک ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ، ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں کے میکنزم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تمام مطالبات نہ مانے گئے تو پھر آئل ٹینکر ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہو جائیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں