ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت کی جانب سے مطالبات منظور کیے جانے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، رہنما گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام مطالبات منظور کرلیے، ہڑتال کی کال واپس لیتا ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس معاملے کے حل میں مدد کی، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، کوشش تھی حکومت کا نقصان ہو نہ ٹرانسپورٹرز کا نقصان ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ماننا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کا پہیہ چلے گا تو معیشت کا پہیہ چلے گا، کسی بھی اہلکار نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ غلط کیا تو معطل کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزن کانٹوں کی تعداد بڑھائیں گے، وزن کانٹوں کی تعداد زیادہ ہوگی تو وقت ضائع نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز چند روز قبل کاٹھور کے مقام پر ایم 9 موٹر وے پر علامتی دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی تھیں، مقامی اور ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی پورٹ تک ترسیلات بھی روک دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کہا تھا کہ ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ، ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں کے میکنزم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تمام مطالبات نہ مانے گئے تو پھر آئل ٹینکر ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہو جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں