تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

گوگل کا اسکینر کے بغیر چیزیں اسکین کرنے کا زبردست فیچر

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے زبردست سہولت متعارف کرادی گئی۔

گوگل کی جانب سے یہ سہولت حال ہی میں پیش کی جانے والی  نوٹ بک (کروم بک) استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں اسکینر کے بغیر تصاویر، کاغذات  اسکین کر کے انہیں مختلف فارمیٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل صارفین کوئی بھی چیز اسکین کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلیکشنز کا استعمال کرتے تھے جبکہ انہیں علیحدہ سے اسکینر خریدنا پڑتا تھا۔

اس فیچر کو کروم بک میں نصب اگلے یا پچھلے کسی بھی  کیمرے کی مدد سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنے کاغذات ، تصاویر یا دستاویز  کو اسکین کرنے کے لیے صرف پانچ سکینڈ کا وقت  درکار ہوگا۔

طریقہ استعمال

کروم بک کا کیمرہ کھولنے کے بعد نیچے تین آپشن (ویڈیو، فوٹو، اسکوائر، اسکین) نظر آئیں گے۔  اسکین کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد منتخب کیمرے کے سامنے اپنی متعلقہ چیز رکھنا لازمی ہے۔

پانچ سیکنڈ بعد اسکین کی جانے والی چیز اسکرین پر نظر آئے گی اور پھر اسے مرضی کے مطابق فارمیٹ جے پی جی، پی ڈی ایف میں محفوظ کیا جاسکے گا۔

کروم بک کی مدد سے اسکین ہونے والی چیز مائی ڈاکومینٹس کے فولڈر میں محفوظ ہوگی، جسے   ای میل یا واٹس ایپ کرنا ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ صارف کو اپنی مرضی کے مطابق تصویر میں کانٹ چھانٹ(کروپ) یا رخ و زاویے کو بھی تبدیل کرنے کی سہولت ہوگی۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین آئندہ سال تک اس کی مدد سے بغیر پس منظر والی تصاویر بھی اسکین کرسکیں گے، جسے سائنسی زبان جی آئی ایف فارمیٹ کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -