تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گوگل کروم کے نئے لوگو پر سب حیران

دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے گوگل سرچ انجن کے براؤزر ”کروم“ کے لوگو میں 8 سال بعد ہونے والی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا۔

گوگل کروم کے لوگو میں آخری بار تبدیلی 2014 میں کی گئی تھی اور اب 8 سال بعد اس میں ہونے والی تبدیلی استعمال کنندگان میں موضوعِ بحث بن گئ ہے۔

سال 2011 ، 2014 اور 2022 کے لوگو میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوتی لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ ایک جیسے دکھنے والے ان لوگو میں تبدیلیاں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف

2014 اور 2022 کے کروم لوگو کا موازنہ کیا جائے تو نئے لوگو میں سے سائے کو ہٹا دیا گیا ہے، اس میں موجود چار رنگوں کو شوخ کیا گیا ہے۔ لوگو کے درمیان میں موجود نیلے رنگ کے بال کو تھوڑا سے بڑا کیا گیا ہے۔

ممکن ہے کہ گوگل استعمال کنندگان کو لوگو میں بڑی تبدیلی کر کے پریشان نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گوگل کروم کے لوگو کو لے کر میمز بنائی جا رہی ہیں۔ بیشتر صارفین کہہ رہے کہ معمولی تبدیلی کے لیے 8 سال ضائع کردیے۔ ایک صارف نے کروم کے لوگو میں تبدیلی کو اپنی تنخوا سے تشبیہہ دی۔

 

Comments

- Advertisement -