تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جشن آزادی، گوگل کا پاکستانیوں کے لیے خاص تحفہ

پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کردیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اُسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت  تبدیل کردیا۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ بلوچستان میں واقع دنیا کے چوتھے بڑی ’خوجک سرنگ‘ کو دکھایا جبکہ اس کے ارد گرد کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھر دیا۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق خوجک یا کھوجک سرنگ کو ’شیلا سرنگ بھی کہا جاتا ہے، یہ سرنگ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی بلندی 1945 میٹر کے قریب ہے۔ اس سرنگ کی لمبائی 3.91 کلومیٹرہے۔

آپ آج جیسے ہی گول سرچ انجن میں جائیں گے تو آپ کے سامنے جو پیج کھلے گا اس پر آپ کو یہ تصویر نمایاں نظرآئے گی۔

جب آپ اس تصویر پر کلک کریں گے تو گوگل انٹرنیٹ پر موجود پاکستان کے یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی تمام تر معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے فاطمہ ثریا بجیا، صادقین اور نصرت فتح علی خان کے علاوہ کرکٹر حنیف محمد اور اور عبد الحفیظ کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں