تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گوگل کے اس ڈوڈل گیم کو کون لوگ سمجھ سکتے ہیں؟

نیویارک: دنیا بھر میں آج زمین کے تحفظ کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل کرہ ارض کے نام کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو گیم جاری کردیا جس میں شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے یومِ زمین کی مناسبت سے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرتا خصوصی گیم ڈوڈل جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کا کا ڈوڈل آرٹ انجینئرنگ جو ڈوڈلرز جیکب ہائو کرافٹ اور اسٹیفنی گو نے تیار کیا، شہد کی مکھیوں کے اس گیم میں صارفین مکھی کی پھول سے پھول تک رہنمائی کریں گے۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ڈوڈل کا گیم کھیلنے والا کھلاڑی پولینیشن کا عمل جاری رکھتا ہے، جب تک صارفین چاہیں، گیم جاری رکھ سکتے ہیں اور ہزاروں پھولوں، درختوں کا مناظرہ کرسکتے ہیں۔‘

گیم کیسے کھیلا جائے گا؟

گوگل کے ڈوڈل پر جب صارف کلک کرے گا تو اُس کے پانچ علیحدہ رنگ کے پھول نظر آئیں گے، اس کے بعد ایک پیغام لکھا آئے گا جس کے ذریعے پچاسویں سال کی مبارک باد دی جائے گی، اوپر بائیں ہاتھ پر جب صارف اسکپ انٹرو کا بٹن دبائے گا تو گیم شروع ہوجائے گا جسے ماؤس کی مدد سے کھیلا جائے گا۔

شہد کی مکھی کے سامنے پھول آئیں گے جن کے پاس لےجانا ضروری ہوگا، یوں مکھی نیچے کی طرف جاتی رہے گی اور راؤنڈ کلیئر ہوتا جائے گا۔

زمین کے تحفظ کا عالمی دن 

یاد رہے دنیا بھر میں آج ہماری زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا پچاسواں عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم ارض سب سے پہلے بائیس اپریل انیس سو سترکو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی سمیت دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

ہر سال 22 اپریل کو دنیا بھرمیں زمین اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر رواں سال کسی بھی یوم کرہ ارض کے موقع پر کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -