جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

گوگل ڈوڈل بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔

گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے نئے ڈیزائن کے ساتھ اپنے لوگو کو پاکستانی پرچم کی متحرک تصویر میں تبدیل کرلیا۔

گول سرچ انجن میں جیسے ہی آپ جائیں گے تو قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آئے گا۔

- Advertisement -

ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے صادقین اور نصرت فتح علی خان کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرلیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں