کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی معروف کمپنی گوگل نے صارفین کے لیے ایسی ایپلیکشن متعارف کروادی ہے جس کے بعد انہیں اپنی فلائٹ سے متعلق بروقت آگاہی مل سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق فضائی سفر کرنے والے صارفین کو اکثر و بیشتر موسم کی خرابی یا کسی اور وجہ سے پرواز کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اُن کا مذکورہ کا کام بھی تعطل کا شکار ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کی اس شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ ایپلیکشن متعارف کروائی جو مسافروں کو پہلے سے موسم اور مطلوبہ منزل تک پہنچانے کے وقت سے آگاہ کریں گے۔
گوگل کی جانب سے ایپلیکشن میں یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ کوئی بھی صارف اپنا فلائٹ نمبر درج کر کے اُس کا شیڈول اور اڑان کا وقت دیکھ سکے گا نیز یہ کہ اگر فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی تو اُس سے بھی صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔
ایپلیکشن کی مدد سے پرواز کی اڑان بھرنے سے لے کر اترنے تک کا وقت ایک اندازے کے مطابق بتایا جائے گا، کوئی بھی صارف جب اپنا فلائٹ نمبر ایپ میں درج کرے گا تو گوگل انتظامیہ موسم کی صورتحال اور کمپنی کے اوقات کو دیکھتے ہوئے تمام تر تفصیل سے آگاہ کرے گی۔