ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

گوگل نے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل نے اپنے صارفین کو انتظار، رش اور دیگر مشکلات سے بچانے کیلئے متعارف کی گئی ایپلی کیشن “میپس اور نیویگیشن” کو اور بھی جدید بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا تاہم ان فیچرز سے فائدہ صرف آئی فون صارفین اٹھا سکیں گے۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جون 2019 میں اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں ٹرانزٹ کراؤڈ نیس ایسٹیمیٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا تاکہ لوگ بسوں، ٹرینوں یا دیگر میں ہجوم سے بچ سکیں اب گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جو نیویگیشن کو مزید آسان کردیں گے۔

میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے گوگل نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر آئی میسج سے انٹیگریٹ ہوجائے گی اور جس کے بعد آئی فون صارف اپنے دوستوں، عزیزوں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرسکے گا۔

- Advertisement -

یہ فیچر واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں پایا جاتا ہے ، لیکن گوگل میپس کا حصہ بننے کے بعد اب اسے مزید آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا۔

آئی فون صارفین اب آئی میسج میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے لوکیشن اپنے کنٹیکٹس اور گروپس سے شیئر کر سکیں گے۔

سیدتی میگزین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جیسے جیسے صارف آگے بڑھے گا ویسے ویسے اس کی لوکیشن اپڈیٹ ہوتی جائے گی اور دوستوں عزیزوں کو نئی لوکیشن ملتی جائے گی۔

ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت لوکیشن شیئرنگ ایک گھنٹے تک برقرار رہے گی لیکن صارفین چاہیں تو اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔

گوگل میپس کا نیا ’ٹریفک وجٹ‘ صارف کی ہوم اسکرین پر اس علاقے کی ٹریفک کے بارے میں معلومات دکھائے گا، اس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ مقامات کی تلاش کے ساتھ نئے ٹول کے ذریعے ان مقامات کا راستہ بھی تلاش کر سکیں گے جہاں وہ زیادہ جاتے ہیں۔

نئے فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا اور چند آسان اسٹیپس پر عمل کر کے نئے ٹولز کو انسٹال کرنا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں