تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گوگل کا صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ

سانس فرانسسکو: انٹرنیٹ کی معروف کمپنی گوگل نے ویب سائٹس پر نئی اسٹوریز (چیزیں) شائع کرنے والے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے سچی اور نئی کہانیاں شیئر کرنے والے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد ویب سائٹس جو باوثوق معلومات شیئر کرتی ہیں وہ بغیر اشتہارات کے چلائی جارہی ہیں ، اس اقدام سے ایسی تمام ویب سائٹس کو کمانے کا موقع بھی ملے گا۔

گوگل کے ترجمان نے حالیہ پیشرفت پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایسے نئے پبلشرز کے ساتھ کام کررہے ہیں جن کی اشتہارات کے ذریعے کوئی آمدن نہیں، اس اقدام کے ذریعے ویب سائٹس کے معیار کو مزید وسعت اور صارفین کو صحت مندانہ سرگرمی فراہم کی جاسکتی ہے۔

پڑھیں: ٹوئٹر صارفین ویڈیوز شیئر کرکے پیسے کمائیں

انہوں نے کہا کہ نئی اسٹوریز شائع کرنے کے حوالے سے انعام دینے کی جو پالیسی مرتب کی گئی اُس کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا جارہا تاہم اس پر جلد عملدرآمد  ہوگا۔ ترجمان گوگل کا کہنا تھا کہ نئے پبلشرز کی پذیرائی کا مقصد انٹرنیٹ سے جعلی خبروں کا خاتمہ بھی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق  گوگل نے ویب سائٹس مانیٹر کرنے والی امریکی ویب سائٹس سے معاہدہ کیا ہے جو نئی اسٹوریز پر نظر رکھیں گی۔

واضح رہے کہ گوگل اپنی پالیسیوں کے تحت صارفین کو زیادہ متاثر کرنے والی ویب سائٹس کو اشتہارات کی مد میں رقم فراہم کرتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -