تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گوگل نقشے پر نظر آنے والا یہ ہائیکر ٹانگ کٹنے کے باوجود کیوں مسکرا رہا ہے؟

کیف: گوگل نقشہ جات پر ایک ایسے مسکراتے ہائیکر کی تصویر دکھائی دیتی ہے جس کی کٹی ہوئی ٹانگ اس کے قریب زمین پر پڑی ہے، اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

گوگل میپس کی تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ سیر کو نکلا شخص کیمرے کی طرف براہ راست دیکھتے ہوئے مسکرا رہا ہے، اس کے باوجود کہ اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹی ہوئی حالت میں زمین پر پڑا ہے، کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے؟

پریشان کرنے والی یہ تصویر یوکرین کے ایک ہائیکر کی ہے، جس کی کٹی ہوئی ٹانگ اس کے سامنے پڑی ہے، یہ تصویر دراصل 2014 میں گوگل میپ پر لی گئی تھی اور یہ آج بھی نقشے پر دکھائی دیتی ہے۔

تصویر میں دیہاتی علاقے میں پیدل سفر پر نکلا ہوا ایک جوڑا دکھائی دے رہا ہے، دونوں مہم سے سستانے کے لیے اپنے بڑے بیگز پر بیٹھے ہیں، خاتون سامنے دیکھ رہی ہے، جب کہ آدمی سیدھا کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا ہے، حالاں کہ اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹا ہوا پڑا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ آدمی کے چہرے پر خوف یا درد کے کوئی آثار نہیں، اس کے دونوں ہاتھ بھی مزے سے گھٹنوں پر ہیں، خاتون بھی پریشان نظر نہیں آ رہی۔

لگتا ہے آپ کی آنکھوں سے اس تصویر میں کچھ نظر انداز ہو رہا ہے، جی ہاں، یہ تصویر گوگل کیمروں کے ساتھ ایک قسم کے تکنیکی نقص کا نتیجہ ہے، غور سے دیکھیں، کٹی ہوئی ٹانگ کا اوپری حصہ دھندلایا گیا ہے، جب کہ آدمی کی بائیں ٹانگ ٹخنے پر ختم ہو رہی ہے، جس پر خاکی رنگ کا موزہ بھی دکھائی دے رہا ہے، اور زمین پر پڑے حصے پر بھی پوری جراب ہے۔

معاملہ یہ ہے کہ جب یہ تصاویر لی جا رہی تھیں تو 360 ڈگری کیمروں نے متعدد تصاویر لیں تاکہ ایک ہموار اور اچھی تصویر لی جا سکے۔ لیکن حرکت کرتی ہوئی چیزوں کی وجہ سے یہ منظر خراب ہو گیا اور اس سے یہ پریشان کن منظر بھی تخلیق ہو گیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل میپس پر ایسی عجیب و غریب تصویر دیکھی گئی ہو، گزشتہ ماہ ایک گوگل میپ یوزر نے ایسی ہی ایک تصویر دیکھی جس میں نیدر لینڈز کا ایک شہری عوامی جگہ پر رفع حاجت کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -