جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گوگل میپس اب آپ کو اور کیا بتائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل میپس کو راستے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ملک میں آن لائن ٹیکسی اور موٹر سائیکل سروس میں امور انجام دینے والے افراد بھی اس کا استعمال کرتے ہوئے باآسانی اپنی رائیڈ مکمل کرلیتے ہیں جن علاقوں سے وہ واقفیت نہیں رکھتے۔

گوگل کی اس مقبول سروس میں ’ائیر کوالٹی لیئر‘ نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارگرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔

یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

- Advertisement -

ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جاکر وہاں ائیر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کرایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں