تازہ ترین

گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

لندن: گوگل میپ کی اس تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، ایک ہی مقام پر ایک ہی خاتون کی 2 مختلف تصاویر کی تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

یہ دونوں تصاویر ایک ہی خاتون کی ہیں، خاتون کا لباس تبدیل ہے، ہاتھ میں پکڑے تھیلے بھی مختلف ہیں، لیکن مقام بالکل ایک ہی ہے، ان تصاویر میں خاتون لندن کے ایک مقام وکٹوریہ پلیس پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ خاتون لیان کارٹ رائٹ دونوں تصاویر میں عین اسی جگہ اسی انداز میں کھڑی ہیں، جب کہ تصاویر میں وقت کا فاصلہ 9 سال کا ہے۔

ان میں سے پہلی اپریل 2009 کی ہے، جب لیان کارٹ رائٹ وکٹوریہ پلیس کے کونے پر ٹریفک کراسنگ پر کھڑی تھیں، اور ان کے ہاتھ میں کیریئر بیگ تھا۔

نو سال بعد، گوگل میپس نے اگست 2018 میں ایک بار پھر، بالکل اسی پوزیشن میں خاتون کی تصویر لی، اس بار بھی ان کے ہاتھ میں اسی طرح کا تھیلا تھا اور وہ اسی طرح کراسنگ پر کھڑی تھیں۔

ماہرین نے اس عجیب و غریب واقعے کو ایک ایسا لمحہ قرار دیا ہے جو ’ایک ارب میں ایک‘ بار واقع ہوتا ہے۔

خاتون لیان کارٹ نے اس پر دل چسپ تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ منجمد ہو گئی ہوں، میں بالکل اسی ہموار سلیب پر کھڑی ہوں اور میرے کندھے پر ابھی بھی ایک بیگ ہے، یہ بہت مضحکہ خیز ہے لیکن بہت عجیب بھی۔

خاتون نے کہا لوگ شاید سوچیں کہ میں ٹائم ٹریولر ہوں، لیکن میں دنیا کی واحد شخص ہوں جسے تقریباً ایک دہائی بعد گوگل میپس نے بالکل اسی جگہ پھر پکڑا۔

Comments

- Advertisement -